26 فروری 2018 - 16:17
فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کا آل سعود کو جواب

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس نے سعودی وزیر خارجہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض حکومت فلسطینیوں دشمن کی کھلم کھلا حمایت اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کی ترغیب دے رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا حماس کے خلاف بیان اس بات کا مظہر ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے دشمن کی کھلم کھلا حمایت اور اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کی ترغیب دے رہا ہے۔

اپنے بیان میں حماس نے مذید کہا ہے کہ اس قسم کا بیان خود سعودی عرب کے لئے باعث شرم ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نواز سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے حماس کو انتہا پسند اور دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲